تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

تماشہ ٹو، عدنان حسین نے فائنلسٹ کی پیش گوئی کردی

اداکار و رئیلٹی شو تماشہ ٹو میں شرکت کرنے والے عدنان حسین نے فائنلسٹ کی پیش گوئی کردی۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں میں اداکار عدنان حسین نے شرکت کی اور شوبز کیریئر سمیت تماشہ ٹو میں شرکت کرنے والے اداکاروں سے متعلق اظہار خیال کیا۔

عدنان حسین نے بتایا کہ شو میں ان کے پسندیدہ اداکار عروبہ مرزا، مشل ممتاز، عمر شہزاد اور علی سکندر شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنید جمشید نیازی اور نیہا خان کی فائنلسٹ ہوسکتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ میری نظر میں عروبا مرزا فاتح ہوسکتی ہیں وہ بیٹی کو چھوڑ کر شو میں آئیں، گھر میں سیاست، کھانا پکانے سمیت گھر کے ساتھیوں کی محبت جیتنے میں کامیاب رہی۔

عدنان حسین نے کہا کہ عروبہ ملک ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ جیت جائیں گی۔

واضح رہے کہ معروف اداکار عدنان صدیقی کی میزبانی میں تماشہ ٹو 14 افراد کے ساتھ شروع ہوا تھا جبکہ عدنان حسین گھر سے نکلنے والا تیسرا شخص تھا۔

علاوہ ازیں علی سکندر، دانش مقصود، نیہا خان، فیضان شیخ، جنید نیازی، عروبہ مرزا، نتاشہ علی اور عمر شہزاد اب بھی مقابلے کی دوڑ میں شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -