منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

’تماشہ ٹو! بادشاہ نے ’ایڈی‘ کو گھر سے باہر نکال دیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’تماشہ ٹو‘ میں عدنان صدیقی (بادشاہ) نے عدنان حسین (ایڈی) کو گھر سے باہر نکال دیا۔

رئیلٹی شو ’تماشہ ٹو‘ میں فیضان شیخ، امبر خان، عروبہ مزا، مچل ممتاز، زینب رانا، علی سکندر، عدنان حسین، دانش مقصود، نتاشہ علی، نیہا خان، ندا فردوس خان، رانا آصف، عمر شہزاد، جنید جمشید نیازی شریک ہیں۔

تماشہ ٹو کی میزبانی کے فرائض معروف اداکار عدنان صدیقی انجام دے رہے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ عدنان صدیقی کہتے ہیں کہ ’آپ کو پتا ہے آپ نے کیا کیا ہے؟ ہم بیوقوف ہیں پاگل ہیں، ہمیں کچھ سمجھ نہیں آئے گا کہ آپ کیا کہنا چاہ رہے ہیں، آپ ذو معنی باتیں کرتے ہیں، وارننگ دی گئی کہ آئندہ یہ نہیں ہونا چاہیے۔‘

بادشاہ کہتے ہیں کہ ’آپ اچھا کھیل رہے ہیں، میرے اور لوگوں کے پسندیدہ بھی ہیں لیکن آج آپ میرے دل سے ہی نہیں بہت سے لوگوں کے دل سے اتر گئے ہیں۔‘

عدنان صدیقی، ایڈی سے کہتے ہیں کہ آپ سے غلطی ہوئی ہے جس پر وہ ہاں میں جواب دیتے ہیں۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’آپ نے نیہا کے لیے کچھ کہا لیکن جب نیہا نے وہ بات کی تو آپ کو بری لگ گئی کیونکہ وہ آپ کے گھر والوں کے لیے بات تھی تو یہ بھی گھر ہے اس میں بھی آپ کے گھر کے ممبر ہیں، ان کی عزت کرنا آپ پر اتنا ہی لازم ہے جتنا کہ اپنے گھر والوں کی عزت کرتے ہیں۔

ایڈی کہتے ہیں کہ ’یہ گھر والے میرے اپنے گھر والوں کی طرح نہیں ہیں اگر آپ مجھے اس بات پر نکالتے ہیں تو ٹھیک ہے۔‘

بادشاہ کہتے ہیں کہ آپ نے باسکٹ اٹھا کر پھینک دی، وہ کسی کے لگ جاتی تو کیا ہوتا، انسان اپنی عزت خود کرواتا ہے، آپ کی حرکت قابل قبول نہیں ہے، آپ اسی وقت گھر چھوڑ کر چلے جائیں۔

عدنان حسین سب سے معافی مانگتے ہوئے گھر سے باہر چلے جاتے ہیں۔ تماشہ ٹو سے باہر جانے کی باری اب کس کی ہے، یہ جاننے کے لیے رئیلٹی شو دیکھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں