اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’تماشہ سیزن 5‘ میں سامعہ حجاب نے لیلیٰ کو ’آنٹی‘ کہہ دیا۔
رئیلٹی شو ’تماشہ سیزن 5‘ میں کئی بڑے نام حصہ لے رہے ہیں جن میں ببرک شاہ، لیلیٰ، سامعہ حجاب، ڈاکٹر زی، اسرا، رابعہ جاوید ودیگر شامل ہیں اور سب ہی مختلف وجوہات کی بنا کر لوگوں کی توجہ حاصل کررہے ہیں۔
شو میں چند روز قبل پانچویں امیدوار ثاقب سمیر تھے جو گھر سے باہر ہوئے ہیں اور وہ اس بار محفوظ رہنے کے لیے زیادہ ووٹ حاصل نہیں کرسکے۔
تاہم گزشتہ قسط میں فلم اسٹار لیلیٰ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب کی لڑائی ہوگئی۔
سامعہ حجاب کہتی ہیں کہ میں آپ کی عزت کرتی ہوں تو آپ اپنی عزت خود کروائیں، ایسا رویہ اختیار کریں کہ لوگ آپ کی عزت کریں۔
لیلیٰ بھی چپ نہیں رہتیں اور جواب دیتی ہیں کہ آپ میری عزت نہیں کریں، میں نے کیا غلط بات کی ہے۔
سامعہ حجاب کہتی ہیں کہ پورے گھر میں کہتی پھرتی ہیں کہ میری عزت کریں اور جب کوئی آنٹی بول دیتا ہے تو برا لگ جاتا ہے۔
لیلیٰ کہتی ہیں کہ تم بھی آنٹی بول لو اس پھر سامعہ جواب دیتی ہیں کہ مجھے نہیں بولنا میری آنٹی بہت اچھی ہیں۔


