تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارت: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے نوجوانوں کو کرونا مریض کے ساتھ بند کردیا

چنائی: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو  انوکھی سزا دینا شروع کردی۔

بھارتی صحافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل پر سوار تین نوجوانوں کو روکا۔

نوجوانوں نے کرونا سے بچاؤ کا ماسک پہنا ہوا تھا اور نہ ہی سوشل ڈسنٹسنگ کو کسی خاطر میں لائے تھے۔

پولیس اہلکاروں نے ناکے پر اپنے ساتھ ایک نقلی ایمبولینس کھڑی کی ہوئی تھی جس میں ایک آدمی کو کرونا کا مریض بنا کر اسٹیچر پر لٹایا ہوا تھا۔

اہلکاروں نے نوجوانوں سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی وجہ پوچھی جس پر انہوں نے کوئی خاطر خواہ جواب نہ دیا۔

پولیس اہلکاروں نے تینوں نوجوانوں کو بتایا کہ اب انہیں ایمبولینس میں بند کیا جائے گا جس میں کرونا کا مریض ہے۔ یہ بات سنتے ہی نوجوان وہاں سے بھاگنے کی کوشش کرنے لگے مگر ناکے پر کھڑے افسران نے انہیں قابو کیا اور ایمبولینس میں زبردستی ڈال دیا۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، انتظامیہ نے پارک کو مٹی سے بھر دیا

یہ بھی پڑھیں: نائیجریا، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 18 افراد ہلاک

جب نوجوانوں کو ایمبولینس میں زبردستی داخل کیا تو اندر موجود کرونا کا نقلی مریض اٹھ کر نوجوانوں کی طرف بڑھنا شروع ہوا جس پر وہ تینوں کھڑکیوں سے کود کر بھاگ نکلے۔

ناکے پر کھڑے پولیس افسر نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے نوجوانوں کو اسی طرح ڈرایا جائے گا تاکہ انہیں کرونا کی حساسیت کا اندازہ ہوا۔

Comments

- Advertisement -