تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سفید جوتوں کو بچانے کے لیے بھارتی وزیر کی عجیب و غریب حرکت

تامل ناڈو: بھارت میں وزیر نے سفید جوتوں کو گندا ہونے سے بچانے کے لیے عجیب و غریب حرکت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیر فشریز انیتا آر رادھا کرشنن کو ماہی گیر کی جانب سے گود میں اٹھا کر ساحل پر لے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

وزیر کی ویڈیو اس وقت منظرعام پر آئی جب وہ سمندری کٹاؤ کے اثرات کی تحقیقات کے لیے پالاور جارہے تھے۔

فشریز کے وزیر سمندری کٹاؤ کے اثرات کا قریب سے معائنہ کرنے کے لیے کشتی پر سوار ہوئے جب کشتی ساحل کے کنارے پر پہنچی تو رادھا کرشنن نے محسوس کیا کہ انہیں ٹخنوں سے گہرے پانی میں ساحل تک پہنچنے کے لیے کچھ قدم چلنا پڑے گا اور ان کے جوتے بھی خراب ہوجائیں گے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہی گیر وزیر کو گود میں اٹھا کر ساحل تک لے جارہا ہے کیونکہ موصوف اپنے چمکدار سفید جوتے اور کپڑے پانی سے خراب نہیں کرنا چاہتے تھے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے رادھا کرشنن کو وی وی آئی پی رویے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’وزیر خود غرض ہے اس نے ساتھ لے جانے والے ماہی گیر کی فکر نہیں کی، ایک اور صارف نے کہا کہ یہ وزیر بننے کے قابل ہی نہیں ہیں۔

ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ ’غریب ماہی گیر پر اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا انتہائی ظلم ہے۔‘

Comments

- Advertisement -