بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

سینیئر بھارتی فلم پروڈیوسر کی دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی

اشتہار

حیرت انگیز

چنئی(18 مئی 2026): بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے سینیئر پروڈیوسر کے راجن نے دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 85 سالہ فلم پروڈیوسر کے راجن نے چنئی میں واقع آدیار دریا میں چھلانگ لگائی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کے راجن آدیار پل عبور کر رہے تھے کہ انہوں نے اپنے ڈرائیور سے اچانک گاڑی روکنے کو کہا، جس کے بعد وہ فوراً گاڑی سے اترے اور پل سے دریا میں کود گئے۔

ڈرائیور نے فوری طور پر ریسکیو سروسز کو واقعے کی اطلاع دی، جس پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور سینیئر پروڈیوسر کی تلاش کا کام شروع کیا۔ بعد ازاں ریسکیو حکام نے دریا سے ان کی لاش برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی۔

رپورٹ کے مطابق کے راجن نے 1980 کی دہائی کے اوائل میں تامل فلم انڈسٹری میں بطور پروڈیوسر قدم رکھا تھا۔ فلمیں بنانے کے ساتھ ساتھ انہوں نے چند فلموں کی ہدایت کاری بھی کی اور وہ فلم ڈسٹری بیوٹرز کی ایک ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے تھے۔

سینیئر پروڈیوسر کے راجن کی اچانک موت کی خبر سامنے آنے کے بعد تامل فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق خودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے واقعے کی تفصیلی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں