ڈھاکہ: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے اوپنر تمیم اقبال نے ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی پوسٹ کے ذریعے کیا، تمیم اقبال نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ ’آج سے مجھے ٹی20 کرکٹ سے ریٹائر مانا جائے۔
خیال رہے کہ تمیم اقبال گزشتہ برس ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے بھی دستبردار ہوگئے تھے، بنگلایش کے اوپنر نے ٹی20 کرکٹ سے ماہ کے بریک لیا تھا اور 6 ماہ میں اپنے مستقبل کا اعلان کرنے کا کہا تھا۔
تمیم اقبال نے 78 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 24.08 کی اوسط سے 1758 رنز بنائے جبکہ اسٹرائیک ریٹ 117 رہا۔
بنگلہ دیش کی ون ڈے ٹیم کے کپتان نے ٹی20 کیرئیر میں ایک سنچری اور 7 نصف سنچریاں اسکور کیں۔