جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

تمیم اقبال بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے بلامقابلہ صدر منتخب، محسن نقوی کی مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا (8 جون 2026): سابق بنگلہ دیشی کپتان تمیم اقبال بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے چیئرمین پی سی بی نے مبارکباد پیش کی ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

گزشتہ روز ڈھاکا میں ہونے والے انتخابات میں تمیم اقبال کے مقابلے میں کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا، جس کے بعد انہیں بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا گیا۔ سابق کرکٹ چار سال تک یہ نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

واضح رہ کہ رواں سال اپریل میں بنگلہ دیشی حکومت نے سابق صدر امین الاسلام کی قیادت میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کر دیا تھا اور تمیم اقبال کو عبوری سربراہ مقرر کیا تھا۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تمیم اقبال کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

محسن نقوی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ تمیم اقبال کا بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا صدر منتخب ہونا کرکٹ کے فروغ کے لیے خوش آئند ہے۔ امید ہے کہ ان کی سربراہی میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کرکٹ کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 ٹرافی کی مالیت کتنی ہے؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں