تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

دوران میچ نامناسب زبان کا استعمال تمیم اقبال کو مہنگا پڑ گیا

دبئی: آئی سی سی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان تمیم اقبال پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی کپتان تمیم اقبال پر بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان ڈھاکا میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں آئی سی سی قوانین کی لیول ون کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔

تمیم اقبال کی ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ بھی کردیا گیا۔

بنگلہ دیشی اننگز کے دوران دسویں اوور میں ناکام ریویو کے بعد تمیم اقبال پر نامناسب زبان کے استعمال کا الزام ہے۔
بنگلہ دیشی کپتان نے سزا قبول کرتے ہوئے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سری لنکا نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے آخری مقابلے میں بنگلہ دیش کو شکست دی تھی۔

سری لنکا نے ورلڈ کپ سپر لیگ کا اپنا پہلا میچ جیتا اور دس پوائنٹس حاصل کیے، بنگلہ دیش نے دو ایک سے سیریز اپنے نام کی، آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ میں بنگلہ دیش پچاس پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

Comments

- Advertisement -