تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

تیموریہ میں 7 سالہ بچی گارڈ کی گولی سے جاں بحق ہوئی، پولیس

کراچی: تیموریہ کی حدود میں 7 سالہ مریم گارڈ کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوئی، فائرنگ کرنے والے گارڈ کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تیموریہ کی حدود میں فائرنگ سے 7 سالہ بچی کے جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی گارڈ کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوئی۔ فائرنگ کرنے والے گارڈ علی رضا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کو واقعے کی فارنزک رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔ فارنزک رپورٹ کے مطابق بچی کو لگنے والی گولی گارڈ کے رائفل سے چلی۔ پولیس نے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ گارڈ نے بتایا کہ وہ چائے کے ہوٹل پر کام کرتا ہے، گارڈ نے ڈکیتی کے شبہ میں 2 افراد پر فائرنگ کی۔

گارڈ کی فائرنگ کے دوران مشتبہ افراد فرار ہوئے۔ فائرنگ کے دوران ایک گولی ہارون شاپنگ سینٹر کے سامنے کار کو لگی۔ گولی کارمیں پیچھے بیٹھی 7 سالہ بچی کے سر پر لگی جس سے وہ جانبر نہ ہوسکی۔

پولیس نے کہا کہ گارڈ کو حراست میں لے کر رائفل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ پولیس نے موقع سے گواہوں کے بیانات بھی قلمبند کیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -