جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

فائرنگ کرنے والے رکن صوبائی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کی تحصیل تاندلیا نوالہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی جعفر علی اور چیئرمین میونسپل کمیٹی سعید کو نامزد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فیصل آباد کی تحصیل تاندلیا نوالہ میں تاجر شٹر ڈاؤن ہڑتال کر کے انجمن سبزی منڈی کے صدر پر تشدد کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

تاجروں کا کہنا تھا کہ رکن اسمبلی کے بھائی تاجروں سے بھتہ مانگتے ہیں، نہ دیا جائے تو تشدد کیا جاتا ہے۔

لیگی کارکنوں نے زبردستی دکانیں کھلوانے کی کوشش کی تو کارکنان اور مظاہرین کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ بندوق تھامے لیگی کارکن نے فائر کھول دیے۔

فائرنگ سے صحافی اور 2 بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی جعفر علی اور چیئرمین میونسپل کمیٹی سعید کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی سمیت 6 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں