اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

رحمان بابا ایکسپریس سے شراب کی بڑی کھیپ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

ٹنڈو آدم(14 فروری 2026): رحمان بابا ایکسپریس کی بوگی سے بھاری مقدار میں غیر ملکی ساختہ شراب برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ریلوے پولیس کراچی ڈویژن نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے رحمان بابا ایکسپریس کی بوگی سے بھاری مقدار میں غیر ملکی ساختہ شراب برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ٹنڈو آدم اسٹیشن پر تلاشی کے دوران رحمان بابا ایکسپریس کی ایک بوگی سے مختلف برانڈز کی شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں، اسمگلروں نے یہ بوتلیں کارٹنوں میں انتہائی مہارت سے چھپا رکھی تھیں۔

کارروائی کے دوران محمد ارشد نامی اسمگلر کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ایس پی ریلوے پولیس کراچی ڈویژن نے کامیاب کارروائی پر ٹیم کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ غیر قانونی اشیاء کی ترسیل کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ منشیات اور ممنوعہ اشیاء کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

واقعے کے بعد ایس پی ریلوے پولیس نے کراچی ڈویژن کے تمام اسٹیشنز اور ٹرینوں میں چیکنگ کا عمل مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسافروں کی جان و مال کا تحفظ ریلوے پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں