اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

مدرسے میں 12 سالہ بچے سے زیادتی اور قتل میں ملوث طالبعلم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ٹنڈوالہ یار میں ایک مدرسے کے اندر 12 سالہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے اور نشہ آور گولیاں کھلا کر قتل کرنے کا انتہائی افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں ملوث مدرسے کے ہی ایک طالب علم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم نور علی معصوم بچے کو نشہ آور گولیاں کھلا کر اس کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کرتا رہا۔ پولیس تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نشہ آور گولیوں کی زیادہ مقدار دینے کے باعث ہی معصوم بچے کی موت واقع ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اور سیمپل میچ ہونے کے بعد گرفتار ملزم نور علی نے پولیس حراست میں اپنے جرم کا باقاعدہ اعتراف کر لیا ہے۔

اس ہولناک واقعے کا مقدمہ مقتول بچے کے ورثا کی مدعیت میں ٹنڈوالہ یار کے تھانہ چمبڑ میں درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں