بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی tanushree dutta
The news is by your side.

Advertisement

بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگانے والی اداکارہ تنوشری دتہ نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے اداکار نانا پاٹیکر کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی ہے، تنوشری نے نانا پاٹیکر کے ساتھ کوریو گرافر گنیش اچاریا کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا ہے۔

34 سالہ اداکارہ نے ایف آئی آر اوشیواڑہ میں درج کرائی اور موقف اختیار کیا کہ نانا پاٹیکر نے انہیں 2008 میں فلم کے گانے کی شوٹنگ کے دوران ہراساں کیا تھا۔

دوسری جانب ایڈیشنل کمشنر پولیس کا کہنا ہے تنوشری دتہ کی جانب سے اداکار نانا پاٹیکر کے خلاف کوئی کمپلین درج نہیں کرائی گئی ہے۔

ممبئی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار نانا پاٹیکر نے کہا تھا کہ جو جھوٹ ہے وہ جھوٹ ہے دس سال پہلے اس کا جواب دے چکا ہوں، الزام بے بنیاد ہے۔

مزید پڑھیں: جنسی ہراسانی کا الزام، نانا پاٹیکر کا تنوشری دتہ کو قانونی نوٹس

واضح رہے کہ نانا پاٹیکر کے وکیل نے اداکارہ تنوشری دتہ کو قانونی نوٹس ارسال کیا تھا اور اس میں تمام الزامات کو مسترد اور اداکارہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ قانونی نوٹس کے نام پر مجھے دھمکی اس لیے دی جارہی ہے کہ آئندہ بھی خاتون خوف کی وجہ سے اداکاروں کا گھناؤنا چہرہ عوام کے سامنے نہ لائے۔

خیال رہے کہ تنوشری کا کہنا تھا کہ ’میں آج نام لے کر بتانا چاہتی ہوں کہ نانا پاٹیکر میرے ساتھ 2008 میں ایک فلم کی شوٹنگ کررہے تھے، اس دوران وہ بہت غلط طریقے سے پیش آئے‘۔

اداکارہ نے جنسی ہراسگی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’نانا پاٹیکر نے میرے ساتھ ایک گانے پر ڈانس کرنے کی شرط بھی رکھی اور زبردستی رقص بھی کیا‘۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں