(9 اکتوبر 2026): نانا پاٹیکر نے راکھی ساونت کو لاکھوں روپے کس مد میں دیے، اس حوالے سے بولی وڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے حیران کن دعویٰ کر دیا۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق تنوشری دتہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی اپنی حالیہ ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ نانا پاٹیکر نے 2018 میں می ٹو مہم کے دوران راکھی ساونت کو مجھ پر تنقید کرنے کیلیے لاکھوں روپے ادا کیے۔
اداکارہ نے الزام لگایا کہ راکھی ساونت نے ان کے خلاف پریس کانفرنس کرنے سے دو دن پہلے نانا پاٹیکر کی ممبئی رہائش گاہ سے 2 سے 2.5 لاکھ روپے نقد وصول کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا مقدمہ کرنے والی تنوشری دتہ کا اداکار کی موت پر ردعمل
تنوشری دتہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہیں یہ معلومات راکھی ساونت کی قریبی دوست راج شری مور نے دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ذہنی طور پر پریشان ہوگئی تھی، نانا پاٹیکر کے لوگ مجھے تنگ کر رہے تھے اور اوپر سے راکھی ساونت نے آ کر گندے گندے ویڈیوز، الزامات اور مجھے وکٹمائز کیا۔
اداکارہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ جب نقد رقم وصول کی گئی تو راج شری گاڑی میں موجود تھیں اور نانا پاٹیکر خود براہ راست کام کرنے کے بجائے دوسروں سے کرواتے تھے۔
تنوشری دتہ کے اس دعوے پر راکھی ساونت اور راج شری مور نے اب تک کوئی ردعمل نہیں دیا۔


