جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

سعد بیگ کی جگہ ٹیسٹ اسکواڈ میں غازی غوری کو شامل کرنے پر سابق کرکٹر برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

دورہ بنگلادیش کے لیے سعد بیگ کی جگہ غازی غوری کو شامل کرنے پر سابق کرکٹر برس پڑے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے سعد بیگ سے قبل نوجوان وکٹ کیپر بیٹر غازی غور کے انتخاب پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ سعد بیگ کی موجودہ سیزن کی کارکردگی 10 میچوں میں 1000 رنز ہے اور وہ پہلے نمبر پر ہے، انہیں بنگلادیش کے خلاف ٹیست اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ غازی غوری کون ہے اور اس کس بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے، اس کی کارکردگی صفر ہے، اس سیزن میں صرف ایک میچ کھیلا ہے اس کے باوجود اسے ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، میں اس قسم کے انتخاب پر لعنت بھیجتا ہوں۔

یہ پڑھیں: بنگلادیش کیساتھ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز، 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

تنویر احمد نے لکھا کہ کھلاڑیوں کو الگ تھلگ پرفارمنس کے بجائے مستقل آؤٹ پٹ پر پرکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر غازی غوری پریذیڈنٹ ٹرافی میں نمبر 2 پر ہیں تو کیا؟ انہوں نے قائد اعظم ٹرافی میں صرف ایک میچ کھیلا ہے، دوسری طرف سعد بیگ نے قائد اعظم ٹرافی اور پریذیڈنٹ ٹرافی دونوں کے 17 میچوں میں 1400 رنز بنائے ہیں۔

واضح رہے کہ سعد بیگ نے ڈومیسٹک سرکٹ مین کراچی بلیوز کی نمائندگی کی وہ 10 میچوں میں 55.55 کی اوسط سے 1000 رنز بنا کر سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں جس میں تین نصف سنچریاں اور چار سنچریاں شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں