منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

’محمد رضوان کو ٹی 20 اور ون ڈے کا کپتان ہونا چاہیے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے محمد رضوان کو ٹی 20 اور ون ڈے کا کپتان بنانے کا مطالبہ کردیا۔

ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف کھلاڑیوں کی بری کارکردگی پر سابق کرکٹرز اور شائقین کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔

ایسے میں سابق فاسٹ بولر تنویر احمد ایکس پر لکھا کہ ’محمد رضوان کو ٹی 20 اور ون ڈے کا کپتان ہونا چاہیے۔‘

واضح رہے کہ سلمان علی آغا کو رواں سال مارچ میں ٹی 20 کا کپتان مقرر کیا گیا تھا، ان کی پہلی اسائنمنٹ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز تھی جو پاکستان 4-1 سے ہار گیا۔

انہوں نے اب تک 30 ٹی 20 میچوں میں ٹیم کی قیادت کی ہے جس میں گرین شرٹس نے 17 جیتے اور 13 ہارے ہیں اور جیت کا تناسب 56.66 فیصد ہے۔

محمد رضوان نے چار ٹی 20 میں ٹیم کی قیادت کی اور چاروں میں شکست ہوئی، ون ڈے میں رضوان کی قیادت میں پاکستان نے 20 ون ڈے کھیلے جس میں سے 9 میں کامیابی اور 11 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان آئندہ ماہ جنوبی افریقا کی میزبانی کرے گا جس میں دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

ٹیسٹ ٹیم میں شان مسعود ٹیم کی قیادت کریں گے، پی سی بی نے تین نئے کھلاڑیوں آصف آفریدی، روحیل نذیر اور فیصل اکرم کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں