ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس پر ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں فرد جرم عائد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (25 ستمبر 2025): سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس پر ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کے کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کیس پر سماعت کی، فرد جرم عائد ہونے پر سردار تنویر الیاس نے صحت جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر پر عہدے چھوڑنے کے باوجود ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تنویر الیاس کی نااہلی کی اپیل خارج

گزشتہ سال ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے بتایا تھا کہ ملزم نے وزیر اعظم کا عہدہ چھوڑنے کے بعد ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کیا اور سعودی عرب گئے۔

27 مئی 2024 کو اسلام آباد کی سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غیر قانونی استعمال کے کیس کی سماعت کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ نے تنویر الیاس کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کی تھی، ایف آئی اے حکام نے کیس کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا تھا۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی جانب سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ضمانت کی مخالفت کی گئی تاہم سیشن عدالت نے 1 لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ملزم کی ضمانت منظور کی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں