منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

تنویر الیاس اور سپروائزر سمیت 10 افراد کیخلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی (8 جنوری 2026): سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر تنویر الیاس اور ان کے سپروائزر سمیت 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تنویر الیاس پر اپنے بھائیوں یاسر الیاس اور راشد الیاس کے ہوٹل پر قبضے کا الزم ہے۔ یاسرا لیاس کے ڈائریکٹر ایڈمن کی مدعیت میں راولپنڈی کے تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق تنویر الیاس کے سپروائزر نے مسلح افراد کے ہمراہ یاسر الیاس کے ہوٹل پر قبضہ کیا، مسلح افراد کی جانب سے عملے کو ذدوکوب کیا گیا، سپروائزر نے دھمکی دی کہ یہ ہوٹل تنویر الیاس کا ہے دوبارہ ادھر مت آنا۔

یہ بھی پڑھیں: تنویر الیاس کی نااہلی برقرار

واضح ہے کہ 25 ستمبر 2025 کو سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر پر ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کے کیس میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کیس پر سماعت کی تھی۔ فرد جرم عائد ہونے پر تنویر الیاس نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔ عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کی تھی۔

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر پر عہدے چھوڑنے کے باوجود ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال کا الزام ہے۔

2024 میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے بتایا تھا کہ ملزم نے وزیر اعظم کا عہدہ چھوڑنے کے بعد ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کیا اور سعودی عرب گئے۔

27 مئی 2024 کو اسلام آباد کی سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غیر قانونی استعمال کے کیس کی سماعت کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ نے تنویر الیاس کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کی تھی، ایف آئی اے حکام نے کیس کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا تھا۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی جانب سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ضمانت کی مخالفت کی گئی تاہم سیشن عدالت نے 1 لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ملزم کی ضمانت منظور کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں