تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

تحریک انصاف کے سردار تنویرالیاس بلا مقابلہ آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم منتخب

مظفرآباد: تحریک انصاف کے سردارتنویرالیاس بلا مقابلہ آزادجموں و کشمیرکے نئے وزیر اعظم منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون سازاسمبلی میں قائدایوان کے انتخاب کے لیے اہم اجلاس ہوا ، اپوزیشن نے چناؤ میں حصہ نہ لیا اور انتخابی عمل کابائیکاٹ کیا۔

متحدہ اپوزیشن کے بائیکاٹ کے بعد سردارتنویرالیاس بلامقابلہ وزیراعظم آزادکشمیر منتخب ہوگئے، اجلاس میں ووٹنگ کا عمل ہوا اور سردارتنویر الیاس کو 33 ووٹ ملے۔

اس موقع پر اسمبلی کے باہر تحریک انصاف اور اپوزیشن کے کارکن جمع ہوئے اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے کرتے ہوئے اسمبلی کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

خیال رہے سردار تنویر الیاس 2018 میں پنجاب کی عبوری حکومت میں وزیر تھے جبکہ 2019 سے 2021 تک پنجاب انوسٹمنٹ بورڈ کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد گزشتہ ہفتے مستعفی ہوگئے تھے۔

عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلیے بلائے گئے اجلاس میں نئے وزیراعظم کے انتخاب پر اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس کے خلاف آزاد کشمیر ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی تھی جس پر عدالت نے اجلاس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم کا انتخاب روک دیا تھا۔

ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کی اپیل پر سپریم کورٹ نے نیا اجلاس بلا کر انتخابات کروانے کا حکم جاری کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -