تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

’بیوی پر شک کررہے ہو‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں عالیہ علی ’ماہین‘ کا کردار مداحوں کو بھا گیا۔

ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں سمیع خان (اسد)، علیزے شاہ (رومی) مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ، خالد انعم، صبا فیصل، عالیہ علی، عینی زیدی، عاصم محمود، آمنہ ملک، حمزہ، عادل حسین، زین افضل، مریم نور (زونی)، حنا رضوی اور مریم نور شامل ہیں۔

’تقدیر‘ کی ہدایت کاری کے فرائض محسن طلعت نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی دوروے انٹرٹینمنٹ کی جانب سے لکھی گئی ہے۔

تقدیر کی کہانی ’اسد اور رومی‘ کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ دونوں پسند کی شادی کرتے ہیں لیکن شادی کے بعد اسد کی والدہ اور ماہین کی جانب سے ان کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کی جاتی ہیں جس سے ان کے تعلقات کشیدہ ہوجاتے ہیں، ماہین ناصرف رومی اور اسد بلکہ ’زونی‘ کو بھی گمراہ کرتی ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’ماہین کے شوہر ان سے کہتے ہیں کہ ’تم نے زونی سے کیا کہا تھا۔‘ وہ جھوٹ بولتی ہیں کہ ’کچھ بھی نہیں کہا۔‘ وہ کہتے ہیں کہ ’زونی جذباتی ضرور ہے لیکن اس میں اتنی ہمت نہیں کہ اتنا بڑا فیصلہ خود کرسکے۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’وہ الگ بات ہے اگر اسے کوئی سپورٹ کرے۔‘ ماہین کہتی ہیں کہ ’تم کہنا کیا چاہ رہے ہو صاف صاف کہو۔‘ وہ اہلیہ سے بولتے ہیں کہ ’زونی کو الٹی سیدھی پٹیاں تم نے پڑھائی ہیں۔‘

ماہین کہتی ہیں کہ ’نہیں میں ایسا کیوں کروں گی مجھے تو آنٹی نے بتایا تھا، وہ مہارت سے جھوٹ بولتی رہتی ہیں اور شوہر سے کہتی ہیں کہ تم مجھ پر شک کررہے ہو۔‘

کیا ماہین کا سچ سب کے سامنے آجائے گا؟ کیا زونی ماہین کی باتوں میں آگئی ہیں؟ کیا والد زونی کو معاف کردیں گے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -