جمعہ, جون 12, 2026
اشتہار

تارا محمود نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ تارا محمود نے شادی نہ کرنے کی وجہ بیان کردی۔

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ تارا محمود نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی سمیت دیگر موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

اداکارہ نے شادی سے متعلق کہا کہ آپ کو میں ہنستی کھیلتی بری لگ رہی ہوں۔

شو میں شریک ایک شخص نے پوچھا کہ آپ کے والد سیاست دان ہیں کیا آپ بھی سیاست دان بننا چاہیں گی؟

تارا محمود نے کہا کہ نہیں جس طرح کے حالات چل رہے ہیں میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں تارا محمود نے بتایا تھا کہ انہیں کبھی شادی کی خواہش محسوس نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اس حوالے سے خوش قسمت رہی ہوں، مجھے کبھی شادی کرنے کی خواہش نہیں رہی۔ انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آزادی ملنے کے بعد اپنی تمام تر توجہ اپنے کیریئر پر مرکوز رکھی، تعلیم حاصل کرنے امریکا گئی اور جب وہاں سے واپس آئی تو میری اولین ترجیح میرا کیرئیر رہا۔

اداکارہ نے نے اس بات پر بھی زور دیا تھا کہ شادی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ذاتی ہونا چاہیے، کسی کو یہ فیصلہ معاشرے کے دبا ﺅمیں آکر نہیں کرنا چاہیے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں