The news is by your side.

Advertisement

تربوزاٹھانے پردکاندارکا بھوکے بچوں پربہیمانہ تشدد

لاہور : تربوز اٹھانے پر آڑھتیوں نے دو کم عمر بھوکے بچوں کوبیہمانہ تشدد کے بعد برہنہ کرکے ویڈیو بنائی۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں شرمناک واقعہ پیش آیا، فروٹ منڈی میں انسانیت کی ایسی تذلیل کی گئی کہ خدا کی پناہ۔ جہاں ایک دکاندار نے دو کم عمر بچوں کو محض تربوز چوری کرنے کے الزا م میں جی بھر کےبیہمانہ تشدد کیا کے بعد برہنہ کرنے کے بعد کھڑاکرکے ویڈیو بھی بنائی۔


اٹلی کی عدالت نے انسانی تاریخ کا سب سے اہم فیصلہ سنادیا


دونوں کم عمر بچوں کا قصورصرف یہ تھا کہ انہوں نے اپنے پیٹ کی آگ بجھانے کے لئے ایک تربوز اٹھایا تھا مگر اس جرم کی انہیں اتنی بڑی سزا دی گئی کہ انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا۔

واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں