آصف زرداری کی وطن واپسی پر کراچی ٹریفک پولیس کا پلان تیار -
The news is by your side.

Advertisement

آصف زرداری کی وطن واپسی پر کراچی ٹریفک پولیس کا پلان تیار

کراچی : سابق صدر آصف زرداری کی وطن واپسی پر کراچی ٹریفک پولیس نے پلان تیار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی وطن آمد پر کراچی ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان تیار کر لیا ہے، ایئرپورٹ جانیوالے راستوں کی نشاندہی سمیت شہریوں کو متبادل راستوں سے آگاہ کر دیا گیا۔

کلفٹن اور ڈیفنس والوں کو کورنگی انڈسٹریل ایریا سے لنک روڈ کا راستہ استعمال کرنا ہوگا، شہری ملیر سٹی تھانہ سے ملیر ہالٹ، ماڈل کالونی سے ایئرپورٹ روڈ استعمال کریں۔

لیاقت آباد، گلشن سے یونیورسٹی روڈ، صفورا چورنگی، چیک پوسٹ چھ کا راستہ ٹریفک کے لیے کھلا ہوگا۔

ضیاالدین اسپتال کلفٹن جانیوالے سی ویو اور چائنا چورنگی کا راستہ اختیار کریں، ساوتھ سٹی اسپتال جانے کیلئے بحریہ انڈر پاس کا استعمال کیا جائے، کلفٹن، ڈیفنس سے جناح اسپتال کیلئے چوہدری خلیق الزماں روڈ اور لانڈھی، کورنگی روڈ سے سی ایس ڈی کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔

لیاقت نیشنل اور آغا خان جانے والے نیو ٹاؤن سے اسٹیڈیم روڈ جبکہ ہیوی ٹریفک کو جناح برج ،پنجاب کالونی، کورنگی روڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں