منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

پندرہ افراد کا قاتل ٹارگٹ کلر خضر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: رینجرز نے کراچی میں 15 سے زائد افراد کو قتل کرنے والے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم خضر کا تعلق ایم کیوایم لندن سے بتایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں 15 سے زائد افراد کو موت کی نیند سلا دینے والا ٹارگٹ کلر آخر کار پکڑا گیا، رینجرز ذرائع کے مطابق ٹارگٹ کلر کو ابو الحسن اصفہانی روڈ پر رینجرز کی کارروائی کے دوران گرفتارکیا گیا۔

رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم خضر کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، خضر نے سیاسی مخالفت پر اے این پی کے پانچ کارکنوں کے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔

ملزم خضر نے اپنی قیادت کے حکم پر فرقہ واریت پھیلانے کے لیے ایک عالم دین کی بھی جان لی، رینجرز ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خضر نے ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے ایک ہوٹل پر فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کیا۔

گرفتار ٹارگٹ کلر خضر نے مذہبی جماعت کے کارکن اور پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے کارکن کے بھی قتل کرنے کا اعتراف کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں