جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ‘ سیکیورٹی اہلکارسمیت تین افراد قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ ایک بار پھر شروع ہوگئی‘ شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلرز نے تین افراد کو نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں تین گھنٹے کے دوران سیکیورٹی اہلکار سمیت تین افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا یا گیا۔

کوئٹہ کے علاقے چکی شاہوانی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ دوسری جانب نواں کلی کے علاقے میں بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سیکیورٹی اہلکار کو جاں بحق کردیا۔

ریسکیو اداروں نے میتوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں