The news is by your side.

دو ہزارروپے میں ٹارگٹ کلنگ کرنے والا گینگ وارکرمنل گرفتار

کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں گرفتار گینگ وارکمانڈر ریاست کے اہم کارندے جاوید پنجابی نے دو ہزارروپے میں ٹارگٹ کلنگ کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاوید عرف پنجابی نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ کمانڈرریاست کے کہنے پربھتہ نہ دینے والے اور مخالفین کو قتل کردیا کرتا تھا۔

گرفتار ملزم کا کہنا ہے کہ ایک شخص کو قتل کرنے پر کمانڈرریاست اسے دو ہزار روپے دیتا تھا۔

ملزم نے بتایا کہ مذکورہ گروہ میں 16 افراد شامل ہیں جن میں متعدد پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔ ملزمان میں سلطان آغا، جمیل جھانکا، کامران کامو، فضل ڈاڈا، انور ہڈی، احسن سندھی، طارق بالا، سلمان، وسیم گنجا، زبیر، عامربلوچ ہلاک، شکیل، عارف اکبر، گڈو، کریم شامل ہیں۔

ملزم نےانکشاف کیا کہ سلمان اور زاہد ہڈی کے ساتھ مل کر اس نے خرم ہزاروال نامی شخص کواغوا کیا اوربد ترین تشدد کا نشانہ بنایااورتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے لاش لیاری ندی میں پھینک دی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں