The news is by your side.

Advertisement

لاہور میں صحافی کی ٹارگٹ کلنگ

لاہورمیں دن دیہاڑے صحافی کی ٹارگٹ کلنگ، کیپیٹل ٹی وی کے کرائم رپورٹر حسنین کو پریس کلب کے باہر گولیاں ماری گئیں۔

تفصیلات کے مطابق صحافی حسنین شاہ کوموٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے قتل کیا اور حملہ آور ایمپریس روڈ کی جانب فرار ہوئے۔ فائرنگ کی آواز سن کر ٹریفک وارڈن گاڑی کی جانب جاتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہےہیں سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جارہی ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ صحافی حسنین شاہ کےقتل کی پرمذمت کرتاہوں میری دعائیں حسنین شاہ کےاہل خانہ کےساتھ ہیں وزیراعلیٰ کی ہدایت کےمطابق مجرموں کوجلدکٹہرےمیں لائیں گے۔

صحافی حسنین شاہ کی ٹارگٹ کلنگ پر اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی حسنین شاہ کے قتل پرافسوس کااظہار کرتا ہوں دن دیہاڑےصحافی کی ٹارگٹ کلنگ بدامنی کی لہرکاتسلسل ہے پنجاب میں امن وامان کی صورتحال مسلسل بگڑرہی ہے نااہل حکومت کےدورمیں ملک عدم تحفظ کاشکارہوچکاہے۔

وزیرمملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے صحافی حسنین شاہ کےقتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب جلدذمہ داروں کوکٹہرےمیں لائےگی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں