منگل, مارچ 10, 2026
اشتہار

پاکستان کی بڑی کامیابی ، یومیہ 10 لاکھ ویکسینیشن کا ہدف پورا کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا ویکسینیشن کرانیوالوں کی یومیہ تعداد10لاکھ سے تجاوز کرگئی، اسد عمر کا کہنا ہے کہ خوشی ہے ہم نے یومیہ ایک ملین ویکسینیشن کا ہدف پورا کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے ، کورونا ویکسینیشن کرانیوالوں کی یومیہ تعداد10لاکھ سے تجاوز کرگئی ، وزارت صحت نے کہا ہے کہ 24گھنٹے میں 10 لاکھ 70 ہزار افراد کی ویکسینیشن مکمل کی گئی ، جس کے بعد ملک میں تاحال 31.9 ملین کوروناویکسین ڈوز لگائی جا چکی ہیں۔

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ خوشی ہے ہم نے یومیہ ایک ملین ویکسینیشن کا ہدف پورا کرلیا، گزشتہ روز 10 لاکھ 72 ہزار ویکسین لگائی گئیں، وفاقی اداروں کے تعاون کی وجہ سے ریکارڈ ویکسینیشن ہورہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں