بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

کراچی میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات ، سینٹر جیل کی دیوار کے ساتھ کار یا موٹرسائیکل کھڑی کرنے پر پابندی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کرتے ہوئے سینٹر جیل کی دیوار کے ساتھ کار یا موٹرسائیکل کھڑی کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر شہر میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، ایسٹ زون اور متعلقہ ضلع کے اعلیٰ افسران کے احکامات پر سینٹرل جیل کراچی کے اطراف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق جیل کی دیوار کے ساتھ کسی بھی قسم کی گاڑی یا موٹر سائیکل کھڑی کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور وارننگ دی ٹھیلے، پتھارے یا کوئی بھی سامان دیوار کے ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

علاقہ مکینوں کو لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر جیل کی دیوار کے ساتھ کھڑی گاڑیاں اور دیگر اشیاء ہٹا لیں۔

کارروائی کے دوران پولیس نے لفٹر کے ذریعے 9 پرانی گاڑیاں ہٹا دیں جو کئی ماہ سے جیل کی بیرونی دیوار کے ساتھ پارک تھیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جیل کے اطراف پولیس گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

پولیس نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی انتظامات عوام کی حفاظت کے لیے کیے جا رہے ہیں اور ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں