اسلام آباد : وزیراعظم نے طارق فاطمی کو معاون خصوصی برائے کوآرڈینیشن تعینات کردیا، طارق فاطمی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے معاون خصوصی طارق فاطمی کو تقریبا 8 ماہ بعد قلمدان دے دیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے طارق فاطمی کو معاون خصوصی برائے کوآرڈینیشن تعینات کردیا ہے، وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
جس کے مطابق معاون خصوصی طارق فاطمی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔
وزیراعظم نے اپریل میں طارق فاطمی کو معاون خصوصی خارجہ امور تعینات کیا تھا تاہم طارق فاطمی سے چند گھنٹے بعد ہی خارجہ امور کا قلمدان واپس لے لیا گیا تھا۔
خیال رہے طارق فاطمی تقریبا 8 ماہ سے بغیر کسی قلمدان کے معاون خصوصی تھے۔
واضح رہے کہ ڈان لیکس پر 2016 میں انہیں اسی عہدے سے ہٹایا گیا تھا، اس سے قبل طارق فاطمی 2013 سے 2017 میں بھی وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور رہے ہیں۔