واشنگٹن: امریکہ میں جاری نیوکلیئرسیکیورٹی سمٹ 2016 کے موقع پردہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی عالمی سطح پر پذیرائی کی گئی ہے، برطانیہ اورچین نے پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
واشنگٹن میں وزیراعظم کے خارجہ امور مشیرطارق فاطمی سے ملاقات میں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے سانحہ لاہورپرافسوس کا اظہارکیا اوربرطانیہ کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔
چینی وزیرخارجہ نے بھی دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کوسراہتے ہوئے لاہورمیں بے گناہ شہریوں کی ہلاکت پراظہارافسوس کیا۔
اس موقع پر وزیرکے معاون خصوصی برائے خارجہ امورطارق فاطمی کا کہنا تھا کہ سی پیک نہ صرف پاکستان اورچین بلکہ پوری دنیا کے لئے اہم منصوبہ ہے۔ پاکستان اورچین نے مختلف شعبوں میں تعاون کوفروغ دینے پربھی اتفاق کیا۔
دوروزہ نیوکلئیرکانفرنس امریکی صدربراک اوباما کی زیرصدارت واشنگٹن میں ہورہی ہے جس میں پچاس سے زائد ملکوں کے سربراہ اوراعلی نمائندے شرکت کررہے ہیں۔
کانفرنس میں داعش، شمالی کوریا کا جوہری پروگرام اوردیگراہم عالمی امورپربات چیت کی جارہی ہے۔