پیر, ستمبر 7, 2026
اشتہار

’(ن) لیگ نے آزاد کشمیر الیکشن میں 24 نشستیں حاصل کر لیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (12 اگست 2026): وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے آزاد جموں و کشمیر الیکشن میں 24 نشستیں حاصل کر لیں۔

طارق فضل چوہدری نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات کے تینوں مراحل مکمل ہو چکے ہیں، الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو واضح برتری حاصل ہوئی ہے، تیسرے مرحلے کے اختتام پر پارٹی 24 نشستیں حاصل کر چکی ہے، فارمولے کے تحت 3 خواتین اور 3 دیگر مخصوص نشستیں بھی (ن) لیگ کو ملیں گی، مخصوص نشستوں میں اوورسیز، ٹیکنوکریٹ اور علماء و مشائخ کی سیٹیں شامل ہیں جس کے بعد تعداد 30 ہو جائے گی۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے مزید کہا کہ اگلے ہفتے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے گا جس میں اراکین کا حلف اور مخصوص نشستوں پر الیکشن ہوگا، اگلے ہفتے ہی اسپیکر اور وزیر اعظم کا انتخاب بھی مکمل کر لیا جائے گا، آزاد جموں و کشمیر میں مستحکم اور مضبوط حکومت قائم ہونے جا رہی ہے، موجودہ حالات کے پیش نظر مضبوط حکومت کا قیام ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر انتخابات صاف، شفاف اور کریڈیبل ہوئے، الیکشن میں کسی بھی بدنظمی یا دھاندلی کی کارروائی کے خلاف زیرو ٹالرنس رہی، ایل اے 6 میرپور میں پولنگ اسٹیشن سے بیلٹ باکس اٹھانے والے کو فوری گرفتار کیا، انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات پر مبارکباد دیتے ہیں، حویلی میں ہمارے امیدوار محسن عزیز کی دھاندلی کی شکایت پر شفاف تحقیقات ہونی چاہییں، امید ہے کہ الیکشن کمیشن حویلی کے حلقے سے متعلق شکایات کا ازالہ میرٹ پر کرے گا۔

اہم ترین

اظہر فاروق
اظہر فاروق
اظہر فاروق اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے ڈپٹی بیورو چیف اور سینئر صحافی ہیں، 30 سالہ صحافتی تجربہ ہے، پارلیمنٹ، وزیر اعظم ہاؤس، کابینہ اور سیاسی و پارلیمانی امور پر نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں