جمعہ, اگست 14, 2026
اشتہار

بجٹ میں عام آدمی کے لیے امید اور ریلیف کا پیغام ہے، طارق فضل چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ بجٹ میں عام آدمی اور کاروباری برادری کے لیے امید اور ریلیف کا پیغام ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری پیغام میں وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بجٹ صرف اعدادوشمار کا مجموعہ نہیں ہے، تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکسز میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ، پنشنرز میں اضافہ مثبت قدم ہے، برآمدات اور صنعتی شعبے میں بھی مراعات دی گئی ہیں۔

یہ پڑھیں: مزدور اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں اضافہ، انکم ٹیکس میں‌ ریلیف

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پراپرٹی سیکٹر میں ٹیکس ریلیف بھی معیشت کے لیے اہم قدم ثابت ہوگا، آئی ٹی شعبے اور فری لانسرز کے لیے پالیسی کا تسلسل برقرار رہے گا۔

وفاقی وزیر کے مطابق سرمایہ کاری کے فروغ کے اقدامات ثابت کرتے ہیں کہ یہ عوام دوست بجٹ ہے، معاشی استحکام کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ متوسط طبقے پر بوجھ کم ہوگا، سرمایہ کاری، روزگار کے نئے مواقع میسر ہوں گے، معیشت کو مضبوط، خود انحصار، ترقی یافتہ بنانے کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں