اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

حکومت نے بانی پی ٹی آئی کا علاج کروانے کی پیشکش کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (13 فروری 2026): وفاقی حکومت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود اچکزئی کو اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کا علاج کروانے کی پیشکش کر دی۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے محمود اچکزئی سے ملاقات کی، یہ ملاقات اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ہوئی۔

طارق فضل چوہدری نے عمران خان کا علاج کروانے کی پیشکش کی تو محمود اچکزئی نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم نے جن ڈاکٹرز کا نام حکومت کو بھیجا ہے ان سے علاج کروایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو علاج کیلیے بیرون ملک بھیجنا پڑا تو ضرور بھیجیں گے، طارق فضل چوہدری

بعدازاں، اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ حکومتی وزیر طارق فضل چوہدری سے ملاقات کا سوال پوچھنے پر انہوں نے تردید یا تصدیق سے انکار کیا۔

انہوں نے سوال کا جواب دیا کہ آپ کو کس نے کہا کہ ملاقات ہوئی ہے؟ علاج عمران خان کا حق ہے فوری کروایا جائے، مذاکرات پیچیدہ عمل ہے، شریف آدمی کو پہلے اسپتال بھیجو۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں