تازہ ترین

سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

مولانا طارق جمیل کرونا کا شکار، اسپتال منتقل

اسلام آباد: معروف مبلغ اور ہر دل عزیز شخصیت مولانا طارق جمیل بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

مولانا طاروق جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو اطلاع دی کہ انہیں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’السلام وعلیکم، میری کئی روز سے طبیعت ناساز تھی، جس پرڈاکٹر نے کرونا ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا، ٹیسٹ کروانے پر کرونا پازیٹیو آیا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’میں ڈاکٹرز کے مشورے اور ہدایت پر اسپتال میں داخل ہوگیا‘۔ مولانا طارق جمیل نے تمام لوگوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ۔

واضح رہے کہ اب تک کرونا وائرس سے پاکستان کی بہت سی معروف شخصیات متاثر ہوچکی ہیں، جبکہ اگر رواں سال کی بات کی جائے تو اب تک کئی جید علمائے کرام اور معروف شخصیات ہم سے بچھڑ چکی ہیں۔

کرونا کی حالیہ صورت حال پر اگر نظر ڈالی جائے تو نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 42 ہزار 222 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3ہزار 369 کی رپورٹ پازیٹیو آئی، اسی طرح گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 72 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 1792 کرونا کو شکست دینے میں کامیاب بھی ہوئے۔

اگر صوبائی سطح پر مجموعی کیسز کی بات کی جائے تو سب سے زیادہ 1لاکھ 94 ہزار 359 کیسز سندھ، پنجاب 1 لاکھ 27 ہزار 212 کے ساتھ دوسرے، 52ہزار 92 کیسز کے ساتھ خیبرپختونخواہ تیسرے، بلوچستان 17 ہزار 737 کیسز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ اسی طرح اسلام آباد میں 34 ہزار 579 ، آزاد کشمیر میں 7663 جبکہ گلگت بلتستان میں اب تک 4783 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -