کراچی: وزیراعلیٰ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے طارق روڈ کا افتتاح کردیا‘ شہر کی اس مصروف کاروباری شاہراہ کی55 کروڑ روپے سے تعمیرِنو کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج بروز اتوار کراچی کی مصروف ترین کاروباری شاہراہ کا افتتاح کیا گیا‘ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری اوروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ اہم سیاسی اور کاروباری شخصیات موجود تھیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بلاول بھٹو کو اس شاہراہ کی تعمیرِ نو سے متعلق بریفنگ دیے ہوئے بتایا کہ یہ نیا ٹریک 55 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔
اس موقع پر بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ اسی طرح سے کام ہوتا رہے گا تو حکومت کا نام ہوگا‘طارق روڈکاکام مکمل کرنےپرسندھ حکومت کاشکریہ اداکرناچاہتاہوں۔
Tomorrow CM Sindh Syed Murad Ali Shah would inaugurate newly constructed #TariqRoad Khi. #WellDonePPP @BakhtawarBZ
pic.twitter.com/rQlTx24OXY— Javed Nayab Laghari (@JavedNLaghari) April 15, 2017
افتتاحی تقریب میں موجود تاجروں نے بھی اس موقع پر سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کا شکریہ ادا کیاجن کی توجہ سے مذکورہ شاہراہ کی بروقت تعمیر ممکن ہوسکی۔
کراچی والوں کے لئے اسمارٹ کار پارکنگ مشین تیار
دوسری جانب طارق روڈ پرپارکنگ کی جگہ کی قلت کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی کا پہلا اسمارٹ کار پارکنگ پراجیکٹ بھی رابی سنٹر کے نزدیک تعمیر کیا جارہاہے جس میں جدید مشین کے ذریعے کئی گاڑیاں تہہ با تہہ پارک کی جاسکیں گی۔