منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

یونیسف کی ترلائی مسجد حملے میں بچوں کی اموات کی مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (08 فروری 2026): یونیسیف نے اسلام آباد میں ترلائی مسجد حملے میں بچوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے بین الاقوامی چلڈرنز ایمرجنسی فنڈ یونیسف نے ترلائی کی مسجد میں ہونے والے حملے میں بچوں کا قتل ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

یونیسف نے کہا کہ وہ بچوں کی اموات کی شدید مذمت کرتے ہیں، کسی بچے کو کبھی نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے، بچوں کا ہر حال میں تحفظ یقینی بنایا جائے۔

یونیسف نے مزید کہا کہ بچوں کا قتل ناقابل قبول فعل اور ان کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، متاثرہ خاندانوں اور برادریوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ ترلائی مسجد میں دھماکے میں 6 بچے بھی شہید ہوئے تھے۔

ترلائی مسجد خودکش حملے کا داعش ماسٹر مائنڈ 4 سہولت کاروں سمیت گرفتار

واضح رہے کہ ترلائی کلاں میں امام بارگاہ میں خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت چار سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اس سانحے میں 33 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلیجنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور اور نوشہرہ میں چھاپے مارے، اس کارروائی میں خودکش حملہ آورکے 4 سہولت کاروں سمیت خودکش حملے کے داعش افغان ماسٹر مائنڈ کو بھی گرفتار کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں