تازہ ترین

راشن پہنچانےکا کام جس طرح ہوناچاہیے ویسے ہو نہیں پایا، گورنر سندھ

کراچی:‌گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ راشن پہنچانےکا کام جس طرح ہونا چاہیے ویسے ہو نہیں پایا تاہم سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ٹارگٹ ہے50ہزار لوگوں کو راشن دیں اب تک 7ہزار افراد میں راشن تقسیم کیا جاچکا ہے یہ راشن مخیرحضرات اور دیگر اداروں کی مدد سےتقسیم کر رہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس میں سندھ سے1لاکھ 20ہزار لوگ رجسٹرہوئے، سندھ میں بہت سےلوگ ہیں جن کے شناختی کارڈ نہیں اور لوگ ڈی سی آفس جاتے ہیں تو ڈی سیز تعاون نہیں کرتے، تمام ڈی سیزکوانتباہ ہےوزیراعظم پروگرام کیلئےبلاتفریق کام کریں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس فرنٹ لائن جہادی ہیں، ڈاکٹرز سمیت طبی عملےکی جو ڈیمانڈ ہیں وہ سب جائزہیں۔

عمران اسماعیل نے بتایا کہ این 95ماسک اور ہینڈسینی ٹائزر میڈیا ہاؤسز تک پہنچادیں گے۔

Comments