تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

تسنیم حیدر کے الزامات پر لندن پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

لندن : عمران خان پر قاتلانہ حملے اور ارشد شریف کے قتل سے متعلق تسنیم حیدر کے الزامات کے بعد لندن پولیس نے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کردیا۔

یہ بات تسنیم حیدر کے وکیل مہتاب عزیز نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’دی رپورٹرز‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ لندن پولیس نے تسنیم حیدرکا بیان بھی ریکارڈ کرلیا ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مہتاب عزیز نے کہا کہ برطانوی قانون کے مطابق کئی باتوں کا ابھی ذکر نہیں کرسکتے، تسنیم حیدر پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کراچکے ہیں اور میڈیا کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

تسنیم حیدر کے وکیل نے کہا کہ میرے مؤکل نے میڈیا میں جو بھی باتیں بتائی ہیں ان کے شواہد ابھی ظاہر نہیں کرسکتے، پولیس کی جانب سے الزامات پر تحقیقات کی جائیں گی۔

مہتاب عزیز کا کہنا تھا کہ جن لوگوں پر الزامات لگے ہیں پولیس ان سے بھی تفتیش کرے گی، ظاہر ہے کچھ شواہد پیش کیے گئے ہیں جس پر پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

وکیل تسنیم حیدر کا مزید کہنا تھا کہ کیس میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون ہونا چاہیے، تسنیم حیدر شاہ پاکستان کی کسی بھی عدالت میں شواہد دینے کو بھی تیار ہیں۔

واضح رہے کہ اےآر وائی نیوز کے رابطہ کرنے پر شریف خاندان کی جانب سے تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا جبکہ رہنما ن لیگ ناصر بٹ سے بھی رابطہ کیا گیا لیکن وہاں سے بھی جواب موصول نہیں ہوا۔

Comments

- Advertisement -