اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

سابق کرکٹر نے عاقب جاوید کو کھری کھری سنادیں

اشتہار

حیرت انگیز

سابق ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر نے چیف سلیکٹر عاقب جاوید کو کھری کھری سنادیں۔

حالیہ انٹرویو نے سابق کرکٹر توفیق عمر نے کہا کہ آپ نے پچاس، پچاس لاکھ روپے ماہانہ پر جن لوگوں کو رکھا انہوں نے کیا رزلٹ دیا ہے، کونسی کرکٹ میں بہتری لائے ہیں، سب پاکستان کرکٹ کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ایک صاحب نے کہا کہ سابق کرکٹر آتے کیوں نہیں ہیں وہ صرف بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں، مجھے یہ بتائیں کام کرنے کے لیے کون تیار نہیں ہے۔

توفیق عمر نے کہا کہ جب آپ پچاس لاکھ تنخواہ لیں گے اور دوسرے کو تین لاکھ آفر کریں گے تو کون آئے گا، عزت دیں گے تو ہر کوئی کام کرے گا۔

یہ پڑھیں: 150 سے زائد کی رفتار کا بولر تلاش کرلیا، عاقب جاوید

انہوں نے کہا کہ میں عاقب جاوید سے ملا ہوں اور کہا کہ پی سی بی کے لیے کام کرنے کو تیار ہوں لیکن آپ عزت دیں، یہ نہ کہیں کہ ڈیڑھ لاکھ پر آکر کام کرلو، ہر کسی کو اپنا گھر چلانا ہے۔

توفیق عمر نے کہا کہ کرکٹر نے کورسز کیے ہیں لیکن جب آپ انہیں موقع فراہم نہیں کریں گے کیسے کوئی آکر کام کرے گا۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ بہت اچھا کیا کہ کھلاڑیوں کی فیسیں بڑھائی ہیں لیکن جو ڈومیسٹک میں کام کررہے ہیں کیا ان کی فیس بڑھی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں