تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...
Array

تونسہ شریف: سیلابی ریلا لاشیں اگلنے لگا، 5 جاں بحق

تونسہ شریف: جنوبی پنجاب کے علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، تونسہ شریف میں سیلابی پانی میں ڈوب کر مزید ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تونسہ شریف میں گذشتہ روز گرزنے والے سیلابی ریلا تباہی کی داستان چھوڑ گیا، سیلابی ریلے میں متعدد افراد بہہ گئے تھے جن میں سے کئی افراد کو امدادی ٹیموں نے سخت جدوجہد کے بعد ریسکیو کرلیا تھا تاہم چار افراد کی زندگیاں گل ہوگئیں تھیں۔

آج بھی سیلابی ریلے میں ڈوب کر ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق جلو والی، ٹبی قیصرانی ، منگلے والی بستی اور کوٹ قیصرانی سمیت کئی دیہاتوں میں سیلابی پانی داخل ہوچکا ہے جس کے نتیجے میں سو سے زائد قصبے سیلابی پانی کی نذر ہوگئے ہیں۔

سیلابی ریلے کے باعث بین الصوبائی شاہراہ انڈس ہائی وے متعدد مقامات پر زیرآب آگئی ہے جس کے نتیجے میں کراچی سے پشاور جانے والی ٹریفک کی آمدورفت رک چکی ہے۔

ادھر اسسٹنٹ کمشنر تونسہ شریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امدادی ٹیمیں سیلاب میں پھنسے افراد کی بحفاظت واپسی کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں، ہماری اولین ترجیح ہے کہ سیلابی پانی میں پھنسے افراد کو جلد از جلد ریسکیو کیا جائے۔

ادھر کوہ سلیمان میں ایک بار پھر تیز بارش کے بعد پھر سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے، پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی اور متوقع سیلاب کے پیش نظر تحصیل بھرمیں ایمرجنسی لگادی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -