جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

’بھارتی ٹیم نے شاندار پلاننگ کے ذریعے میچ پر مکمل کنٹرول رکھا‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے ٹی ٹوئی ورلڈ کپ کے اہم میچ بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم نے شاندار پلاننگ کے ذریعے میچ پر مکمل کنٹرول رکھا۔

نجی چینل پر بات کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کا کہنا تھا کہ آپ نے تین دن پہلے ایک پلان کیا کہ سلمان علی آغا نے اوپن اوور کرانا ہے، کیا آپ نے اس سے یہی کہا تھا کہ صرف ایک ہی اوور کرانا ہے، میں تو حیرت میں ہوں کہ کب سے یہ سلسلے چل رہے ہیں۔کہ اگر کوئی اچھی بالنگ کررہا ہے تو اس سے صرف ایک اوور کرایا جائے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ بھارت کے خلاف پورے میچ کے دوران کہیں پلاننگ نظر نہیں آئی، کیا آپ یہ کہیں گے اُن کی پلاننگ اچھی تھی، ظاہر ہے اُن کی پلاننگ اچھی تھی جب اُن کے اوپنر ابھیشیک کے لئے بات ہورہی تھی،اسے تو آپ نے آؤٹ کرلیا تھا، باقی بلے بازوں کے لئے آپ کی کیا پلاننگ تھی؟۔

بھارت سے شکست، راشد لطیف نے کسے ذمہ دار ٹھہرایا؟

توصیف احمد نے کہا کہ سوریا کمار اُس وقت اندر تھا، اس نے جب دیکھا کہ بالنگ میں مشکلات آئیں گی، وہ ایک ایک بالر سے بال کرواتا رہا اور آگے بڑھتا گیا، 20دن سے یہ باتیں ہورہی ہوں کہ ہمارا لیگ اسپنر عثمان طارق key ہے، اسے آپ گیارہویں اوور میں لے کر آرہے ہیں۔جب رنز بن رہے تھے، آپ اسے اُس وقت کیوں لے کر نہیں آئے؟۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں