تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

’بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہو تو بھی الیکشن شفاف اور قانونی ہوں گے‘

لندن: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی کا پریکس اینڈ پروسیجر قانون کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور...

عازمین حج کیلیے مخصوص سوٹ کیس اور موبائل پیکچ

اسلام آباد: عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے...

’اگر اپنے حساب سے کھیلنا ہے تو گھر میں کھیل لیں‘

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کے بیان پر سابق کرکٹر توصیف احمد کا ردعمل آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے توصیف احمد نے کہا کہ ’مجھے تو حیرت ہے یہ کونسا مائنڈ سیٹ ہے کہ ہم اپنے حساب سے کھیلنا چاہ رہے ہیں پھر ٹھیک ہے آپ گھر میں کھیل لیں۔‘

انہوں نے کہا کہ کوئی فائدہ نہیں ہے آپ کو دوسروں سے مقابلہ کرنا ہے یہ ہم پر بھڑک رہے ہیں آپ غصہ کیوں کررہے ہیں جب تک آپ جیت رہے تھے تو ہواؤں میں اڑ رہے تھے اب ہم سب کا فرض ہے ہماری ٹیم ہے ہمیں دیکھنا ہے کہ آپ لوگ کر کیا رہے ہیں۔‘

سابق کرکٹر نے کہا کہ آپ رضوان اور ثقلین کا انٹرویو دیکھ لیں ہمیں تو مائںڈ سیٹ پتا نہیں کس طرح جاتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

توصیف احمد کا کہنا تھا کہ مائنڈ سیٹ کون تبدیل کرے گا انگلینڈ آج بیٹنگ کرتا ہے تو ان کا مائنڈ سیٹ آپ دیکھنا کہ کیا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ثقلین مشتاق نے ٹیم کے کھیلنے کے انداز کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر ٹیم کا کرکٹ کھیلنے کا الگ انداز ہوتا ہے ہم اپنے انداز سے کھیلتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -