تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نوجوان نظر آنے والی خاتون کی عمر کتنی ہے؟

تائپی: تائیوان سے تعلق رکھنے والی خوبصورت اور بظاہر نوجوان خاتون کی تصاویر دیکھ کر شاید ہی اُن کی عمر کا کوئی صحیح اندازہ لگا سکتا ہو۔

 تفصیلات کے مطابق فیشن ڈیزائنگ سے وابستہ تائیوان سے تعلق رکھنے والی خاتون کا نام ’لو ر سور‘ ہے، تصاویر میں بظاہر نوجوان نظر آنے والی ان خاتون نے حال ہی میں اپنی سالگرہ منائی مگر جب لوگوں کو اُن کی عمر کے بارے میں علم ہوا تو وہ دنگ رہ گئے۔

برطانوی ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنی عمر اور نوجوان نظر آنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’ پانی پینے اور سبزیاں کھانے کی وجہ سے میں اپنی عمر سے کافی چھوٹی دکھائی دیتی ہوں‘‘۔

لور سور کے مطابق وہ اپنی زندگی کی 42 بہاریں دیکھ چکی ہیں مگر جب وہ کسی کو اپنی عمر کے بارے میں بتاتی ہیں تو وہ دنگ رہ جاتا ہے اور اسے جھوٹ قرار دینے لگتا ہے۔

تائیوانی خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی بہن شیرون کے گھر پر دو سال قبل 40 ویں سالگرہ منائی اور وہاں بنائی ہوئی تصاویر اپنے فیس بک پر شیئر کیں تو  لوگوں کو میری عمر کے بارے میں معلوم ہوا جس کے بعد انہیں دھچکا لگا اور سب نے اُسے مذاق قرار دیا۔

لور کا کہنا ہے کہ وہ اپنی صحت پر کافی توجہ دیتی ہیں اس کے لیے وہ باقاعدگی سے پانی پینے اور سبزیاں کھانے کو ترجیح دیتی ہیں ساتھ ساتھ روزانہ صبح ایک کپ کافی ضرور پیتی ہیں اور جلد کی حفاظت کے لیے وٹامن سی کی ادویات بھی باقاعدگی سے استعمال کرتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -