ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوسکے: نعیم میر -
The news is by your side.

Advertisement

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوسکے: نعیم میر

لاہور: آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل نعیم میرکا کہنا ہے کہ کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوسکے۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نعیم میرنے کہا کہ حکومت ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں تیس جون تک توسیع کرے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی اچھی اسکیم ہے تاجروں کو اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے، بدقسمتی ہے کہ خیبر پختونخواہ اوربلوچستان میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم شروع نہیں ہوسکی۔

نعیم کا کہنا تھا کہ نان فائلرٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا حصہ نہیں بن سکے جس کا افسوس ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں