The news is by your side.

Advertisement

کراچی: ٹیکس چوری کو منی لانڈرنگ کے مساوی جرم قرار دئیے جانے پر غور

اسلام آباد: حکومت کا ٹیکس چوری کو منی لانڈرنگ کے مساوی جرم قرار دینے پرغور کیا جارہا ہے، اینٹی منی لانڈرنگ بل دوہزار دس میں ترمیم تجویز کردی گئی۔

حکومت کی جانب سے ٹیکس چوری کو سنگین جرم قرار دیئے جانے پر غور کیا جارہا ہے، پارلیمنٹ میں ممبر قومی اسمبلی ساجد نواز کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے تحریری جواب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ ٹیکس چوری کو منی لانڈرنگ کے مساوی جرم قرار دئے جانے پرغور کیا جارہا ہے۔

وزیرِ خزانہ کے مطابق اس کیلئے اینٹی منی لانڈرنگ بل میں ترمیم تجویز کردی گئی ہے اور بل مزید غور کیلئے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بھجوا دیا گیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں