ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

سرکاری افسران کی ہاؤسنگ سوسائٹیز پر ٹیکس عائد

اشتہار

حیرت انگیز

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سرکاری افسران وملازمین کی کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیز پر کروڑوں روپے کا ٹیکس عائد کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف بی آر نے گورنمنٹ آفیسرز کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی اور بورڈ آف ریونیو ایمپلائز کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیز پر ٹیکس عائد کیا ہے۔

دونوں سوسائٹیز پر مجموعی طور پر 14 کروڑ 2 لاکھ روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  ایف بی آر کی جانب سے گورنمنٹ آفیسرزکوآپریٹیوہاؤسنگ سوسائٹی پر8کروڑ45لاکھ روپے جب کہ بورڈآف ریونیوایمپلائزکوآپریٹیوہاؤسنگ سوسائٹی پر 5کروڑ57لاکھ روپےٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں کوآپریٹیوہاؤسنگ سوسائٹیز کا سال 2016سے 2020تک کاآڈٹ کرکے ٹیکس عائدکیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں سوسائٹیزکی سیل پرچیزریکارڈرجسٹرارکوآپریٹیوہاؤسنگ سےحاصل کیاگیا اور سوسائٹیز کو  بارہا نوٹسز بھجوائے گئے لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

کوآپریٹیوہاؤسنگ سوسائٹیزکی جانب سےجواب نہ دینےپرٹیکس عائدکیا گیا ہے اور دونوں سوسائٹیزکوٹیکس ادائیگی کیلئےایک ماہ کی مہلت دے دی گئی ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں