منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

’ٹیکس سے متعلق فیصلوں کو واپس نہیں لیا جائے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب خان نے کہا ہے کہ ملک ٹیکسز سےچلتے ہیں خیرات سے نہیں، ٹیکس سے متعلق فیصلوں کو واپس نہیں لیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہماری کوششوں کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں موڈیز اور فچ نے بھی ریٹنگ میں بہتری کر دی ہے اور مزید بہتری آئے گی اس وقت چیزیں درست سمت میں جارہی ہیں معاشی استحکام ملک کی ترقی کےلئےضروری ہے ہمیں اپنی محصولات کو بڑھانا ہے گزشتہ سال 9 فیصد ٹیکس ریونیو بڑھائے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقہ مینوفیکچرنگ ٹیکس دے رہا ہے ہول سیلر، ڈسٹری بیوٹرز، ریٹیلر سب قدم بڑھائیں آپ سب پاکستان کیلئے اپنا حصہ ڈالیں ہم آپ سے مشاورت کریں گےضرورت پڑی تو ریویو بھی کریں گے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے آئی ایم ایف کااسٹاف لیول ایگریمنٹ جولائی میں ہوا تھا اس وقت ہم ایڈوانس اسٹیج پر ہیں، میں وزرائے اعلیٰ کا شکرگزار ہوں ان کی انگیجمنٹ کے بغیر اسٹاف لیول ایگریمنٹ بھی نہیں ہو سکتا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں