پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس میں اضافہ روک دیا گیا!

اشتہار

حیرت انگیز

(6 مئی 2026) ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی مسلسل بندش کے ساتھ ایران اور امریکا میں امن مذاکرات میں تعطل کے باعث خام تیل کی قیمتیں عالمی سطح پر مسلسل بڑھ رہی ہیں، جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

تاہم امریکی ریاست کینٹکی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام لانے اور انہیں مہنگا ہونے سے روکنے کے لیے اس پر ٹیکس میں اضافہ روک دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق گورنر اینڈی بیش ایئر (Andy Beshear) نے پٹرولیم ٹیکس 26.4 سینٹ فی گیلن پر برقرار رکھنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔

گورنر کینٹکی کے اس اقدام کا مقصد یکم جولائی سے ٹیکس 27 سینٹ فی گیلن کا متوقع اضافہ روکنا ہے۔ ان کے اس فیصلے سے ریاست کے ڈرائیوروں کو مجموعی طور پر ماہانہ تقریباً 1.7 ملین ڈالر کی بچت متوقع ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں